منگل, جنوری 21, 2025

وی پی این بلاکنگ تحقیقات: اہم انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد: ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کی بندش یا بلاکنگ کے معاملے میں ہوش ربا انکشافات  ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت  کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے)  کی جانب سے بے تحاشا غیر قانونی  یو آر ایلز (URLs) اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔

ان URLs اور ویب سائٹس کی فرانزک چھان بین کے بعد  ہو شربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔  دہشتگرد VPNsکا استعمال کر اپنی شناخت چھپا لیتے  ہیں اور ان غیر قانونی VPNsکے ذریعے پروپیگنڈہ اور جعلی معلومات کی تشہیر کر ر ہے ہیں۔

اس سلسلے میں متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی جانچ  پڑتال کا عمل جاری ہے۔ گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن  ہے۔

دہشت گرد اپنی شناخت چھپا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں۔ غیر مصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جسکا فوری تدارک ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو تو اسے کھولنے کےلیے وی پی این استعمال کیا جاتا ہے۔ پی ٹی اے نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این  بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں