جمعہ, دسمبر 13, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر زبردست تیزی کا رجحان  جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 93 ہزار 881 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پہلے سیشن میں انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا تاہم دوسرے سیشن میں کاروبار میں تیزی آئی جس سے انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے پر آ گئی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں