بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینکوالٹی انہاسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر کی من مانیاں۔۔۔

کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر کی من مانیاں۔۔۔

ڈاو میڈیکل اینڈ ہیلتھ یونیورسٹی میں کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی کارکردگی مکمل صفر اور خاتون ڈائریکٹر کا  مختلف آفسز پر زبردستی قبضہ اور دو سرکاری گاڑیاں زیر استعمال رکھتی ہیں۔ 17 گریڈ میں پرچیز آفیسر بھرتی ہوئی خاتون سیاسی سفارش پر بغیر تجربہ 20 گریڈ کی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل بن گئی۔

خاتون ڈائریکٹر میڈیکل کالجز میں یو ایس کلینیکل الیکٹیو شکاگو میں ٹاپ میرٹ کا جنازہ نکال رہی ہے اور من پسند سفارشی اور رشوت کی بنیاد پر مخصوص اسٹوڈنٹس کی سلیکشن کررہی ہیں۔ من مانی کرکے دو سال سے یو ایس کلینیکل الیکٹیو شکاگو کی سلیکشن میرٹ لسٹ آویزاں نہیں کی جاتی اور ہونہار اسٹوڈنٹس کی حق تلفی اور ڈھرلے سے میرٹ کا قتل کررہی ہیں۔

محترمہ اور ان کا ٹولہ بیرون ممالک سے سیمنار اور ورکشاپس کے نام پر یونیورسٹی کے لاکھوں روپے کے خرچے پر سالانہ تین چار ٹور کرکے سیر سپاٹے کو جاتی ہیں جبکہ ان دوروں کی آوٹ پٹ صفر ہے۔ خاتون ڈائریکٹر بدزبانی اور بداخلاقی کی تمام حدود پار کرکے پروفیسرز اور دیگر ملازمین سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتی ہیں۔

خاتوں ڈائریکٹر نے اپنی بہن کو بھی اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کرایا ہے جسکا کیس ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول کے تجربہ رکھتی ہیں اور وہ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں