پیر, اکتوبر 7, 2024

مسلم حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں: فیصل ندیم

کراچی( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ اسرائیل بے دردی کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے۔

اسرائیلی مظالم کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ اگر فلسطین میں جنگ روکی نہ گئی تو دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا۔ مسلم ممالک اپنے مفادات کی بجائے مظلوموں کا ساتھ دیں۔ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ہم بیت المقدس کی آزادی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ستاریہ میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ فلسطین اور بیت المقدس کا مسئلہ کسی تنظیم یا ملک کا نہیں ہے۔ یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ آج فلسطینی اپنے بچوں کو دفنا رہے ہیں۔ جبکہ 58 اسلامی ممالک کے سربراہان صرف بیان بازی کر رہے ہیں۔

مسلم سربراہان مملکت زبانی جمع خرچ کی بجائے فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔ او آئی سی فلسطینیوں کے لیے قرارداد نہیں عملی کردار ادا کرے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اؤل دن سے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم اہل غزہ کے ساتھ ہیں اور ہر مرحلے پران کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں