بدھ, نومبر 13, 2024

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجائے – جمعیت علماء اہل حدیث

کشمیری بھارتی کے غیرقانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے.

سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ قاضی عبد القدیر خاموش

راولپنڈی /اسلام آباد(27/10/2024): پائیدارامن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کوکشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے،کشمیری بھارتی کے غیرقانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب،حافظ عبد الباسط ودیگرنےجمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے اور سوسائٹی ایکٹ ترمیمی بل مدارس رجسٹریشن کی منظوری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ26ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق منظوری پوری قوم کیلئے باعث افتخار ہے سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے 27اکتوبریوم سیاہ کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے غیرقانونی تسلط کوکبھی بھی تسلیم نہیں کیا پوری کشمیری قوم اس دن کو یوم سیاہ کے طورپربناکر عالمی دنیا کو باور کرواتی ہے کہ کشمیریوں کو بزور طاقت غلام نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی بھارتی تسلط کو قبول کیاجاسکتا ہےکشمیر پر اپنے ناجائز تسلط کو قائم رکھنے کے لئے بھارت اپنی قابض فورسز کے ذریعے ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ خطے میں پائیدارامن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کوکشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا مسلمہ حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ آج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہندوستان کے غیر قانونی تسلط کے خلاف یوم سیاہ مناکر بھارتی قبضے کومسرد کردیا ہے ۔ 1947 میں ہندوستان خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گیا اور کشمیریوں سے وعدہ کیا کہ اس مسئلہ کو استصواب رائے سے حل کیا جائے گا لیکن کشمیریوں کو انکا حق دینے کی بجائے ہندوستان انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان نے 5اگست2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ہندوستان کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں نے اپنے عزم و استقلال سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے غیر قانونی تسلط کو کسی صورت قبول نہیں کرتے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ہندوستان کے ناپاک قدم مقبوضہ کشمیر کی پاک دھرتی سے اکھڑ نہیں جاتے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں