جمعہ, نومبر 22, 2024

سندھ حکومت تعلیمی بورڈز ایکٹ کی خلاف ورزی کررہی ہے, چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی

قوانین کے خلاف تعلیمی بورڈز میں تعیناتیاں کی جاریی ہیں, امیر حسین قادری

ایکٹ کی خلاف ورزی پر تعیناتی متنازع ہوجائے گی, چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر): اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین امیر حسین قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیمی بورڈزمیں بورڈز ایکٹ کی خلاف ورزی کررہی ہے , اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ حکومت سندھ نے تمام تعلیمی بورڈز میں بورڈز ایکٹ کے خلاف اہم عہدوں پر تعیناتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے, کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تعیناتیوں کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا ، چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ امیر حسین قادری نے لکھا کہ اس سلسلے میں کنٹرولنگ اتھارٹی کو منظوری کے لیے سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹی نے خط لکھ دیا ہے۔چیئرمین، ناظم امتحانات، سیکریٹری اور آڈٹ افسر کے عہدوں پر تعیناتی ہوگی ، خط میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے بھرتیوں پر اسٹے کو ختم کردیا ہے، تمام امیدواروں کا آئی بی اے کراچی کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گریڈ 20 اور گریڈ 19 کی آسامی کے لیے ٹیسٹ دینا پڑے گا، چیرمین بورڈ کی آسامی گریڈ 20 کی جب کہ کنٹرولر اور سکریٹری کی 19 گریڈ کی ہوتی ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈز کے ایکٹ میں ٹیسٹ کے ذریعے چیرمین، کنٹرولر اور سکریٹری کے تقرر کا ذکر موجود نہیں ، حکومت نے جان بوجھ کر ایکٹ کے خلاف تقرری کا فیصلہ کیا،ایکٹ کی خلاف ورزی پر تعیناتی متنازع ہوجائیں گی اور عدالت تک معاملہ پہنچے گا,واضح رہے کہ چند روز قبل ہی محکمہ بورڈز و جامعات نے امیر حسین قادری کو اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کرکے انھیں چئرمین بورڈ کا بھی قائم مقام چارج دیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں