پیر, فروری 16, 2026

جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب کی گاڑی ہر حملہ

پشاور : جمعیت علماء اسلام (س) صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب کی گاڑی پر درسمند ضلع ہنگو میں حملہ کیا گیا ہے ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا عبد السمیع عثمانی اپنے دو بچوں سمیت شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا مولانا عبد الحق ثانی نے واقعہ کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

حملے کے نتیجے میں مولانا عبد الواحد خطیب صاحب کے فرزند صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام (س) مولانا عبد السمیع عثمانی صاحب اپنے دو بچوں سمیت شدید زخمی ہوئے جن کا آپریشن اس وقت جاری ہے ۔

مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں امن و امان کے نفاذ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ صوبہ خیبرپختونخواہ میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔

مولانا عبد الحق ثانی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری واقعے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں جلد لانے کا مطالبہ کیا ۔ مولانا عبد الحق ثانی کی مولانا عبد السمیع اور انکے بچوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار اور انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں