جنسی تعلقات پرمیکڈونلڈ نے اپنا چیف ایگزیکٹو برطرف کر دیا ۔

خاتون شیف کے ساتھ ڈیٹنگ اور جنسی تعلقات کے الزام میں میکڈونلڈ نے اپنے چیف ایگزیکٹو سٹیو بروک کو برطرف کر دیا ہے ۔

فاسٹ فوڈ کی عالمی چین کے 52 سالہ سٹیو بروک کا میکڈونلڈ کی ہی ایک ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات کا اسکینڈل سامنے آیا ہے ، مبینہ طور پر یہ اسکینڈل پاپا رازی فوٹو گرافروں کی وجہ سے سامنے آیا ہے ۔ جس کے بعد میکڈونلڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے اپنی ای میل میں کہا ہے کہ دونوں ملازمین کے تعلقات باہمی رضامندی کے ساتھ چل رہے تھے تاہم یہ کمپنی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تصور کئے جارہے ہیں ۔

اس ای میل میں لکھا گیا ہے کہ امریکی فوڈ کمپنی میکڈونلڈ جس کی دنیا بھر میں فوڈ چین موجود ہے اس وقت اپنے کم ہوتے ہوئے منافع کے چیلنج سے نبرد آزما ہے اور اگر اس طرح کا سلسلہ مذید سامنے آگیا تو ان کے لئے مذید مسائل بن سکتے ہیں لہذاہ چیف ایگزیکٹیو سٹیو بروک کو نوکری سے فارغ کردیا جائے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *