جمعہ, جولائی 26, 2024
ہومتازہ ترینسندھ: صوبے بھر میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا آج دوبارہ...

سندھ: صوبے بھر میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا آج دوبارہ انعقاد

کراچی: حکومت ِسندھ اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ہدایت کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی سمیت سندھ بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) برائے سال 24-2023 ،19نومبر بروز اتوار )(آج( جاری ہے۔

اس میں صوبے بھر سے 41 ہزارسے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لئے تیاریاں کی گئی ہیں۔

ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کراچی میں مین یونیورسٹی روڈ پر واقع ایکسپو سینٹر کراچی، جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ، شہید بے نظیر آبادمیں بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ ، لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول ، پی ٹی ایس بس ٹرمینل لاڑکانہ میں بیک وقت کیا گیا ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں میں لگ بھگ 15000، جامشورو سے 13000، نوابشاہ (شہید بے نظیر آباد)سے 4000 جبکہ لاڑکانہ سے 9000 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ انٹری پوائنٹ رکھے گئے ہیں۔ اس ضمن میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے رینجرز اور پولیس سمیت ایمبولینسز اور طبی امدادی رضاکاربھی موجود ہونگے جبکہ اس ضمن میں طلباء کو ایم ڈی کیٹ کے متعلق تمام تر ہدایت پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ صوبے بھر میں پبلک پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنزمیں ایم بی بی ایس کی 3600 اور بی ڈی ایس کی 1190 نشستوں کے لئے 41000 طلبہ و طالبات ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں