منگل, نومبر 12, 2024

پاکستان میں عوامی ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف: پی ٹی اے کا ردعمل

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر سرعام فروخت ہونےکے انکشاف پر کہا ہے اس طرح کا ڈیٹا فروخت کرنا غیرقانونی عمل ہے۔

صارفین کے ڈیٹا کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے بتایا گیا کہ موبائل صارفین کے شناختی کارڈنمبر، شناختی کارڈ کی کاپی اور ایڈریس آن لائن فروخت کیا جا رہا ہے، موبائل صارفین کا فیملی ٹری، لائیولوکیشن بھی انٹرنیٹ پر سرعام بیچاجا رہا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ گوگل پر درجنوں ویب سائٹس اور ایپس عوام کا چوری شدہ ڈیٹا بیچنے میں مصروف ہیں، موبائل صارف کے پورے خاندان کی تفصیلات بھی بیچی جارہی ہیں اور موبائل صارف کی کال ہسٹری اور وٹس ایپ ڈیٹا بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اس طرح کا ڈیٹا بیچنا غیرقانونی عمل ہے اور پی ٹی اے متعدد ایسی ویب سائٹ بند کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی ویب سائٹ سامنے آنے پر پی ٹی اے فوراً اس کو بلاک کر دیتا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں