اتوار, دسمبر 1, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں چینی  برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چینی کے اضافی ذخائر کے باعث برآمد کی اجازت دی گئی۔

صوبائی اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں 20 لاکھ ٹن چینی ذخائر دستیاب تھے، گزشتہ 10 ماہ میں ملک میں 54 لاکھ ٹن چینی استعمال کی گئی اور اکتوبر اور نومبر میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کا اندازہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے چینی کی برآمد شوگر ملز کی جانب سے 21 نومبر کو کرشنگ سیزن کے آغاز سے مشروط کیا۔

اعلامیے کے مطابق چینی کی برآمد 3 ماہ میں کی جائے گی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر یہ سہولت کسی بھی وقت واپس لی جاسکے گی۔

ای سی سی نے جاں بحق ہونے والے چینی انجینیئرز کے تلافی پیکج کی بھی منظوری دی،

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں