جمعرات, نومبر 21, 2024

پاکستان میں ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی: پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا۔۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ۔۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ۔صارفین کی بڑھتی تعداد ، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل والٹس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تقویت ملی۔

اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران  ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں  85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔  موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اورانٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری  پورٹلز  کی بدولت ٹرانزیکشنز  میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری کی مالیت 74 فیصد اضافے سے 70 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ای کامرس کی 87 فیصد ادائیگیاں اب بینک اکاؤنٹس یا ڈجیٹل والٹ  سے ہورہی ہیں۔مجموعی 31 کروڑ ادائیگیاں ای کامرس سے ہوئیں جن کی مالیت 406 ارب روپے رہی۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں