پیر, دسمبر 23, 2024

ہری پور پولیس کی کاروائی، 2 رکنی چور گروہ گرفتار، سرقہ شدہ سامان برآمد

ہری پور (فراز شاہ): ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی چور گروہ کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے سرقہ شدہ سامان برآمد کر لیا۔

تھانہ سٹی کی حدود محلہ رمضانی اور دیگر علاقوں میں چوری کی وارداتیں رپورٹ ہو رہی تھیں۔ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر دفعہ 380.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان زین علی اور محمد عابد کو گرفتار کیا، جن سے بیٹریاں، دروازے، جنگلے اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں