اتوار, اکتوبر 6, 2024

رقم ڈبل کرنے کے چکر میں ہزاروں افراد لٹ گئے: 2139 ایکسچینج ایپ کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان

ہزاروں مرد و خواتین کی رقم ڈوب گئی، ہری پور میں ایپ میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل۔

ہری پور (محمد آصف اعوان): ضلع ہری پور کے 50 ہزار سے زائد افراد نے 2139 ایکسچینج ایپ میں سرمایہ کاری کی تھی، جو کہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ سودی بنیادوں پر کام کرنے والی اس ایپ کے ذریعے لوگوں نے بھاری منافع کمایا، لیکن گزشتہ ہفتے سے ایپ کی بندش اور ادائیگیوں کے رکنے سے ہزاروں افراد بھاری نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔

2139 ایپ کے دفاتر ضلع بھر میں موجود تھے، جہاں لوگوں کو لالچ دے کر ممبر بنایا جاتا تھا۔ اس ایپ میں شامل ہونے والوں میں ضلع کے بڑے نام اور ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل تھے۔ بہت سے افراد نے اپنے مویشی، زیورات اور تجارتی سامان بیچ کر ایپ میں سرمایہ کاری کی تھی، تاہم اب وہ نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور ایف بی آر کے پاس ایپ کے لین دین میں ملوث افراد کا ڈیٹا موجود ہے اور قانونی کارروائی متوقع ہے۔ دوسری جانب عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں