جمعرات, نومبر 21, 2024

HEJ جامعہ کراچی میں ڈائریکٹر کی تعیناتی: یونیورسٹی ایکٹ کے تحت عمل کرنے کا مطالبہ

جامعہ کراچی میں بااثر افراد کی مداخلت بند کی جائے، سینٹ اجلاس طلب کر کے ماڈل اسٹیچوٹس نافذ کیے جائیں، مقررین کا خطاب

کراچی: جامعہ کراچی کے اساتذہ، افسران، اور ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ HEJ جامعہ کراچی میں نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی یونیورسٹی ایکٹ کوڈ کے تحت کی جائے۔ آئی سی سی بی ایس کے اساتذہ اور افسران نے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری اور دیگر بااثر سرمایہ داروں کی انتظامی معاملات میں مداخلت پر شدید تنقید کی ہے۔

اساتذہ اور افسران کا کہنا ہے کہ یہ مداخلت تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے اور اسٹاف اور طلبہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رہی ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر فوری طور پر سینٹ کا اجلاس طلب کرکے جامعہ کے تمام سینٹرز پر ماڈل اسٹیچوٹس نافذ کریں تاکہ تعلیمی ماحول بہتر ہو سکے۔

اجلاس میں سینئر اساتذہ اور افسران نے بااثر افراد کی غیر قانونی مداخلت کے خلاف احتجاج کرنے اور سوشل میڈیا مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں