پیر, اکتوبر 7, 2024

مفتی طارق مسعود کا متنازعہ بیان، شدید ردِعمل اور معافی

توہینِ اسلام اور صحابہ کے الزامات کے بعد مفتی طارق مسعود نے معافی مانگ لی۔

کراچی: پاکستان کے معروف عالم دین، مفتی طارق مسعود، جو "ایک سے زائد شادیوں” کے حوالے سے اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل رہتے ہیں، حالیہ دنوں میں اپنے ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ ان کے بیان کو توہینِ اسلام، صحابہ، اور نبی کریم ﷺ کی توہین کے زمرے میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں مفتی طارق مسعود کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ نبی کریم ﷺ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، اس لیے قرآن کے نزول کے وقت "مِسٹیک” (غلطی) کا امکان تھا۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر شدید غصہ بھڑکا دیا، جس میں صارفین نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد مفتی طارق مسعود نے سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد نبی کریم ﷺ کی عظمت اور قرآن کی صداقت کو بیان کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کا انتخاب درست نہیں تھا اور انہوں نے ان الفاظ سے رجوع کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی طلب کی ہے۔

اس بیان کے بعد کراچی کے ایک تھانے میں ان کے خلاف ‘توہین مذہب’ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں