مکہ مکرمہ: سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں فوٹو گرافی کے حوالے سے چار ضوابط کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت اور عبادت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
وزارت کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ زائرین کی آمد ورفت کے راستوں سے دور فوٹو گرافی کی جائے جبکہ کسی کی پرائیویسی متاثر کرنے والی تصاویر لینے سے گریز کیا جائے۔وزارت نے کہ بغیر اجازت دوسروں کی تصویر لینے سے گریز کریں، فوٹو گرافی فوری کریں،
اپنے روحانی سفر کے دوران ذکر اور عبادت میں زیادہ وقت صرف کریں۔واضح رہے آمد ورفت کے راستوں پر فوٹو گرافی کےلیے جب آپ رکتے ہیں تو اس صورت میں ازدحام میں اضافہ ہوجاتا ہے جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔