اتوار, ستمبر 15, 2024

واپڈا کی جانب سے دیامر میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت، واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا نے کلاس ہشتم میں داخلے کا اعلان

دیامر (فخر عالم قریشی) واپڈا کی جانب سے دیامر میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت، واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا نے کلاس ہشتم میں داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی خصوصی ہدایت پر دیامر کے طلبا کے لیے 10 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ دیامر کے طلبا جو کلاس ہفتم پاس کر چکے ہیں یا اس وقت پڑھ رہے ہیں اور ان کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان ہے، وہ داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایڈمیشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر 2024 مقرر کی گئی ہے، جبکہ تحریری ٹیسٹ 12 اکتوبر کو گلگت میں منعقد ہو گا۔ داخلہ کے اہل قرار پانے والے 10 طلبا کو کلاس ہشتم میں داخلہ دیا جائے گا اور کلاسز کا اجرا اپریل 2025 سے ہو گا۔ ایڈمیشن فارم اور بینک چالان کالج کی ویب سائٹ یا واپڈا پراجیکٹ آفس چلاس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

واپڈا نے دیامر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں چلاس میں کیڈٹ کالج کا قیام، تھور میں آرمی پبلک اسکول کا آغاز، اور دیگر تعلیمی منصوبے شامل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پراجیکٹ ایریا میں تعلیم کو فروغ دینا اور مقامی طلبا کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں