جمعرات, دسمبر 26, 2024

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے DG بریگیڈیئر ارسلان کا امن و امان کیلئے دورہ

دیامر: فخر عالم قریشی

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر ارسلان نے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک روزہ دورے پر داریل کا دورہ کیا۔ عوام اور عمائدین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی جی بی سکاؤٹس نے امن کی بحالی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف جنگ میں عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام محب وطن ہیں اور ان کی حب الوطنی کا مظہر پاک فوج سے ان کی محبت ہے۔

حالیہ دنوں میں داریل میں فوجی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کمانڈر، جو مسافر بس پر حملے میں ملوث تھا، مارا گیا۔ یہ آپریشن مقامی عمائدین کی اجازت سے کیا گیا تھا، اور اب مزید آپریشنز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈی جی جی بی سکاؤٹس نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے تعاون سے ہم اس جنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

بریگیڈیئر ضیاء الرحمن کی داریل آمد پر مقامی لوگوں اور عمائدین نے نہ صرف ان کا شاندار استقبال کیا بلکہ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے داریل کی فلک بوس پہاڑیاں اور سرسبز وادیاں گونج اٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں، اور ان کی پاک فوج سے محبت اس علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ دیامر کے عوام کی تعاون سے علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہے گی اور شرپسند عناصر کا خاتمہ ہو سکے گا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں