جمعہ, اکتوبر 18, 2024

لاہور: یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں اسٹریٹ آرٹ پر مشتمل فن پاروں کی نمائش کا افتتاح

لاہور: یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں اسٹریٹ آرٹ پر مشتمل فن پاروں کی نمائش کا افتتاح بیگم وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹروردا محسن نقوی نےبطورمہمان خصوصی کیا۔ افتتاحی تقریب میں قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی ( University of Home Economics Lahore ) ڈاکٹرفلیحہ زہرا کاظمی ،رجسٹرارشجاعت منیف قریشی، ڈاکٹرطیبہ سہیل سمیت اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ فائن آرٹ، ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن اور میڈیا اسٹڈیز کی طالبات کےبنائے گئےفن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں.نمائش دیکھتے ہوئے ڈاکٹروردا محسن نقوی نے کہا کہ جن خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے وہ خوش نصیب ہیں۔ہمیں سوسائٹی کی ترقی کے لیے کردارادا کرناچاہیے۔ ڈاکٹر وردا نے مزید کہا کہ طالبات ہمیشہ بڑے خواب دیکھیں اور بڑے خواب ہی بڑے کام کرنےکاباعث بنتے ہیں. خواتین اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔سٹریٹ آرٹ فنون لطیفہ کا اہم اظہار ہے اور اس کے ذریعے سے سماجی مسائل کو اجاگرکیاجاسکتاہے۔

قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے بتایا کہ یونیورسٹی میں مالی معاونت آفس، سٹوڈنٹ سہولیاتی مرکز اور کیرئیر اینڈ پلیسمنٹ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کی طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایلومینائی کے اشتراک سے یونیورسٹی میں نئے ترقیاتی پروگرامز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فلیحہ کا کہنا تھا کہ نمائش میں رکھے فن پاروں میں طالبات نے اپنی پسند کے موضوعات کا انتخاب کیا ہے اور اس کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں