ہفتہ, دسمبر 21, 2024

ای او بی آئی میں چار ڈائریکٹرز کے تبادلے اور تقرریاں

ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی چیئر پرسن محترمہ ناہید شاہ درانی نے دوسرے مرحلہ میں فوری طور پر ادارہ کے چار ڈائریکٹروں کے تبادلے کئے ہیں ۔

عرفان عالم ڈائریکٹر پی آر ٹی ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 304/2023 بتاریخ 5 دسمبر 2023 کے مطابق ان افسران میں ذوالفقار علی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن سوم اسلام آباد کو قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، ایس ایم علی متقی قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو ریجنل ہیڈ کریم آباد ، امتیاز صادق تارڑ ریجنل ہیڈ کریم آباد کراچی کو ریجنل ہیڈ لاہور نارتھ اور محمد امین ڈائریکٹر لاہور نارتھ کو قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بی اینڈ سی سوم اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے ۔

حکم نامہ میں ان افسران کو فوری طور پر اپنے عہدہ کا چارج چھوڑنے اور اپنی نئی تقرری کے لئے ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں