اتوار, اکتوبر 6, 2024

مرکزی مسلم لیگ کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

کراچی : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت نائب صدر فیصل ندیم کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کی ۔سہراب گوٹھ سے مزار قائد تک ریلی میں شہر بھر سے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

یکجہتی کشمیر ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم ،کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان ،امجد اسلام امجدسمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ریلی کے شرکا نے کشمیرکے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔اور پورے راستے کشمیریوں سے محبت اور اپنے جذبات کا اظہار کر تے رہے۔

یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے ان کے حقوق چھین لیے ہیں۔کشمیریوں نے بھارت کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کیا۔کشمیریوں نے ہر سطح پر قربانیاں دیں۔پاکستان کشمیر کا وکیل ہے۔آج پاکستان کی آواز ماند کیوں پڑگئی؟ اقوام متحدہ دنیا میں امن و امان کے قیام کی ضامن ہے۔لیکن سب دیکھنے کے باوجود اقوام متحدہ خاموش ہے۔

اپنے حکمرانوں اور عالمی اداروں کو کہتے ہیں کہ جس طرح دنیا میں دیگر اقوام کے لیے آواز اٹھاتے ہواس طرح کشمیریوں کے لیے بھی اٹھائیں۔اقوام متحدہ کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔کشمیر و فلسطین کے مسئلے پر خاموشی کیوں ہے؟ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔یہ حمایت آخری سانس تک جاری رہے گی۔

پاکستان مرکزی مسلم کشمیر پر سب سے مضبوط آواز بن کر ابھرے گی۔یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور ہماری حکومتوں نے چند منٹ خاموشی اختیار کرنے کو مسئلہ کشمیر کا حل سمجھا! کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے قائد اعظم کے فرامین اور پالیسی کے مطابق آزاد کروائیں گے۔ ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہونا چاہیے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھارتی دھشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کرے گی اور مسئلہ کشمیر کو قومی بیانیہ میں لاکر اس کے منطقی حل کی کوشش کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی مدد جاری رکھیں گے۔بہادر کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور انہیں اُن کا حق ضرور ملے گا۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں