اتوار, ستمبر 15, 2024

اسلامک رائٹرز موومنٹ کو کامیاب تحریری مقابلے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں : مفتی زبیر

کراچی : اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ صفہ کراچی میں ایک ادبی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا جس میں سال 2023 میں بلوچستان میں ہونے والے تحریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے محمد اویس کو ایوارڈ، سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر نامور مذہبی اسکالر، سرپرست صوبہ سندھ اسلامک رائیٹرز جناب مفتی محمد زبیر نے اپنی مختصر گفتگو میں محمد اویس اور انتظامیہ کو کامیاب تحریری مقابلہ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایسے تحریری مقابلے کروانا وقت کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ بلال بشیر نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ذمہ داران کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور صوبہ بلوچستان کے ذمہ داران کا تعارف کرواتے ہوئے بلوچستان میں قلم قبیلہ سے منسلک دوست احباب کی سرگرمیوں اور قلم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مدارس کے لکھنے والے طلباء، علماء کرام جو اپنے ہی مدرسے تک محدود ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے مضامین دیگر پرنٹ میڈیا میں بھیجیں۔ پرنٹ میڈیا میں موجود قومی اخبارات کی پالیسی کو سمجھ کر لکھیں۔ ہر عنوان پر قلم اٹھائیں، خصوصاً حالات حاضرہ پہ لکھیں۔ ہر مضمون کے آخر پہ اُس عنوان کے متعلق اسلامی رہ نمائی شامل کریں۔ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کا پلیٹ فارم اس معاملے میں بھر پور رہنمائی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے محمد اویس کو دوئم پوزیشن حاصل کرنے پہ مرکزی باڈی اور صوبہ بلوچستان کی قیادت کی طرف سے بھی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر اسلامک رائٹرز موومنٹ صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رمضان مغل ، کنوینئر کیماڑی جنید عظیم ، کنوینئر بلدیہ زین العابدین و دیگر نے صوبہ بلوچستان کے دوستوں کے ساتھ اس بات پہ اتفاق کیا کہ بین الصوبائی رابطے بڑھائیں جائیں گے ۔

اس ادبی بیٹھک میں صوبہ بلوچستان کے رہنما عبد العلیم اور غلام اللّٰہ شاہوانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس بات پہ اتفاق کیا کہ ادبی سرگرمیوں کو بلوچستان کے اندرونی اضلاع کے علاقوں میں بڑھایا جائے گا ان شاءاللہ تعالیٰ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں