بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومپہلا صفحہڈاکٹر سید شہاب الدین کو شعبہ بین الاقوامی تعلقات کا سربراہ مقرر...

ڈاکٹر سید شہاب الدین کو شعبہ بین الاقوامی تعلقات کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

کراچی : قائم مقام شیخ الجامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون ، سائنس و ٹیکنالوجی کراچی نے ڈاکٹر سید شہاب الدین کو یکم فروری 2024 سے انچارج شعبہ بین الاقوامی تعلقات مقرر کر دیا ہے۔

سابق سربراہ کی مدت مکمل ہونے کے بعدیہ تقرری قائم مقام رجسٹرار کے دفتری حکم سے کی گئی ہے۔ڈاکٹر سید شہاب الدین، 12سال سے شعبہ میں تدریسی ام  ور انجام دے رہے ہیں ۔

جامعہ اردو سے بین الاقوامی تعلقات کے مضمون میں پہلے پی ایچ ڈی بھی ہیں ۔ بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں ان کے 50 سے زائد مقالوں کے علاوہ انکی تصنیف کردہ 5 کتب اب تک شائع ہو چکی ہیں۔

ڈاکٹر شہاب 2 بین الاقوامی تحقیقی مجلوں کے مدیر بھی ہیں۔ جنوبی ایشیا ، مشرقی ایشیا کے سیاسی و خارجہ امور پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر شہاب کئی قومی و بین الاقوامی تحقیقی سوسائٹیز کے بھی رکن ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں