بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومتازہ ترینتحریکِ لبیک کا منشور نظام مصطفیٰ ﷺ اور مقام مصطفیٰ ﷺ کا...

تحریکِ لبیک کا منشور نظام مصطفیٰ ﷺ اور مقام مصطفیٰ ﷺ کا تحفظ ہے : علامہ سید زمان علی جعفری

کراچی : تحریک لبیک کا منشور نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ و مقام مصطفیٰﷺ کا تحفظ مقصد تخلیق انسان کے عین مطابق ھے ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید زمان علی جعفری نے حلقہ NA-240 میں منعقدہ عظیم الشان نظام مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ قوم اب عصبیت پرستوں ، بھتہ خوروں ، روٹی کپڑا اور مکان کے کھوکھلے نعروں اور تبدیلی کا جھانسہ دینے والوں سے بیزار ھو چکی ھے کرپشن ، مہنگائی و بیروزگاری کی ستائی ھوئی عوام کی امیدوں کا مرکز تحریک لبیک بن چکی ھے ماضی میں اس حلقہ انتخاب سے قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی علیہ رحمہ و مرد مومن مرد حق علامہ سید شاہ تراب الحق علیہ رحمہ کامیاب ھوئے 8 فروری کو ان کے حقیقی و نظریاتی وارث کامیاب ہونگے ۔

کانفرنس PS-109 سے تحریک لبیک کے امیدوار علامہ احمد رضا امجدی نے کہا کہ تحریک لبیک کو ووٹ دینا عبادت و ثواب ھے آپ غلامان رسولﷺ کامیاب کرائیں اسی میں ملک و قوم کی عزت و بقاء ھے 8 فروری کو کرین پر مہر لگانا ھے اور دین مصطفیٰ ﷺ کو تخت پر لانا ھے جلسے سے علامہ سلطان احمد مدنی امیدوار PS-108 نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ لبیک والے جذبۂ حسینی کے حقیقی علمبردار ھیں جب بھی ناموس رسالتﷺ کا مسئلہ آیا پاکستان کے ہر گھر سے لبیک والے یہ کہتے ھوئے نکلے کہ ھم نے صرف کلمہ نھیں پڑھا بلکہ ناموس رسالتﷺ کے پہرہ دار بھی ھم ہی ھیں ۔

علامہ بلال عباس قادری (نائب سربراہ سنی تحریک ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھم ووٹ نظام مصطفی ﷺ کے لیے مانگ رھے ھیں ھمیں مال و دولت کی کوئی لالچ نھیں بلکہ ناموس رسالتﷺ پر پہرہ داری ہی ھمارا سرمایہ حیات ھے ۔

دیگر مقررین میں صاحبزادہ صلاح الدین ، حاجی عبدالصمد پردیسی ، سید جندل شاہ (امیدوار PS-107) شرجیل گوپلانی (امیدوار NA-239) شکیل پٹنی عطاری (امیدوار PS-106) نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ علامہ رئیس قادری ، شہزاد قادری وجماعت اہلسنت کے سید رفیق شاہ اور کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے خصوصی شرکت کی .

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں