اتوار, دسمبر 22, 2024

جامعہ کراچی : سینیٹ ‛ سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کیلئے سپلا کراچی ریجن کے امیدواروں کا اعلان

جامعہ کراچی کے سینیٹ و اکیڈمک کونسل انتخابات کے لیئے سپلا کراچی ریجن کے صدر پروفیسر کریم احمد ناریجو نے سپلا کراچی ریجن کے نامزد پینل کا اعلان کر دیا

گزشتہ روز سپلا کا اجلاس سپیریئر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی میں کراچی ریجن کے صدر پروفیسر کریم احمد ناریجو کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں مرکزی سینئر نائب صدر پروفیسر سید عامر علی شاہ، مرکزی جوائینٹ سیکرٹری پروفیسر عزیز اللہ میمن، پروفیسر عارف یونس (ریجنل سینیئر وائس پریزیڈنٹ)، پروفیسر عامرالحق (ریجنل جنرل سیکرٹری)، پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول لاکھو (ایڈیشنل سیکرٹری)، پروفیسر عبدالرشید ٹالانی ) (جوائنٹ سیکرٹری) ، پروفیسر خالدہ گل (لیڈی جوائنٹ سیکرٹری) ، پروفیسر محمد حسن بلوچ (ممبر PEC)، پروفیسر آصف مسعود، پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ، پروفیسر یاسمین میرانی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار، پروفیسر ڈاکٹر صبغت اللہ، پروفیسر شمس الدین ابڑو، پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ، پروفیسر نزاکت علی، پروفیسر ڈاکٹر نازیہ محمود، پروفیسر کامران خٹک، سینئر ڈی پی سعید احمد، پروفیسر رضیہ سلطانہ، پروفیسر کشور سلطانہ، پروفیسر کہکشاں، پروفیسر روبینہ کوثر، پروفیسر عمارہ مشتاق ، چیف لایبریرین فرحین محمود، سینئر ڈی پی مظہر محمود پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل انصاری ، پروفیسر جاوید اقبال اور کراچی ریجن کے دیگر کالج اساتذہ نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ریجن کے صدر پروفیسر کریم احمد ناریجو نے کراچی ریجن کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے بعد جامعہ کراچی کے ہونے والے انتخابات کے لیے سپلا کراچی ریجن کی جانب سے REC ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی سے منظور شدہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔

ریجنل سینئر نائب صدر پروفیسر عارف یونس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سپلا کراچی ریجن کو جامعہ کراچی کے الیکشن کے لیۓ درخواست دینے والے قابل احترام کالج پروفیسرز کو سراہا اور ان کے اس جراتمندانہ اقدام پر انہیں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سپلا کراچی ریجن پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں سپلا کے مرکزی جوائینٹ سیکرٹری پروفیسر عزیز اللہ میمن نے تمام شرکا ٔ کا شکریہ ادا کیا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں