Home پہلا صفحہ جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ کے جنرل باڈی اجلاس میں 160 سے...

جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ کے جنرل باڈی اجلاس میں 160 سے زائد اساتذہ شریک

123

کراچی : جامعہ کراچی کی ٹیچرز سوسائٹی کے جنرل باڈی اجلاس کا کورم مکمل نہ ہو سکا ۔ ڈاکٹر منور رشید اور نصیر کی تنخواہ سمیت الیکشن ڈیوٹیز کے حوالے سے اجلاس بلایا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ کا جنرل باڈی اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ۔ اجلاس میں الیکشن کے دوران اساتذہ کی ڈیوٹیز اور ڈاکٹر منور رشید اور نصیر کی تنخواہ روکنے کیخلاف قرار داد پیش کی جانی تھی ۔

اجلاس میں اساتذہ نے نصیر اور ڈاکٹر منور رشید کی تنخواہ کی بندش پر دیر تک بحث جاری رہی ۔ اجلاس میں اساتذہ قیادت نے الیکشن ڈیوٹی کے معاملے پر حسبِ ماضی ہی حکمت عملی اپناتے ہوئے واضح فیصلہ نہیں کیا ۔

اجلاس کا کورم 180 اراکین سے مکمل ہونا تھا تاہم اجلاس میں 160 سے زائد اراکین آئے جن میں سے 140 اساتذہ کی حاضری رجسٹرڈ ہو سکی ہے ۔ کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں کوئی قرار داد پیش یا منظوری نہیں جا سکی ۔

انجمن اساتذہ کے اس اجلاس کا ایجنڈا جاری ہونے کے باوجود اس کی دعوتی و تشہیری مہم مبہم رہی جس کے باعث کورم تک مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس اجلاس کی ریکوزیشن دینے والے اساتذہ آئندہ کیلئے جذباتی بھی نظر آئے ۔

اس حوالے سے سنڈیکیٹ کے ممبر ڈاکٹر ریاض احمد کے مطابق یہ اجلاس کمزوریوں کے باوجود امید افزا تھا کیونکہ بہرحال اجلاس میں کثیر تعداد کی شرکت انتظامیہ کے لیے پیغام ہے ۔ اگر مسائل پر قیادت نے توجہ نہ دی تو بہت جلد ایک اور اجلاس ریکوزٹ کر کے اپنے لیے خود ہی آگے بڑھنا ہو گا ۔