اتوار, اکتوبر 6, 2024

کراچی IBA اور CMES-UC کے اشترک سے اسلام اور انسانیت کا کام کے عنوان سے لیکچر

کراچی : انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی نے سینٹر فار مڈل ایسٹرن اسٹڈیز (CMES) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے تعاون سے ایک افتتاحی لیکچر منعقد کیا ۔ اس لیکچر کا عنوان ’’زبانِ غیر : اسلام اور انسانیت کا کام‘‘ تھا ۔

اس لیکچر میں اسد احمد، مڈل ایسٹرن لینگویجز اینڈ کلچرز کے ممتاز پروفیسر اور ڈائریکٹر، سی ایم ای ایس، یو سی برکلے شامل تھے ۔ لیکچر میں طلباء ، اساتذہ، مورخین اور اسکالرز نے شرکت کی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، IBA کراچی، ڈاکٹر اکبر زیدی نے اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اس سے قبل IBA کراچی اور UC برکلے نے فیکلٹی اور طلباء کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک یاد داشتِ مفاہمت پر دستخط کیے تھے ۔اب IBA اور CMES کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اسلامی اور مسلم معاشروں کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پروگرام اور روابط تیار کرے گا، جس سے گفتگو کے لیے مشترکہ منظر نامے کو ممکن بنایا جائے گا ۔

سحر علی شاہ، کوآرڈینیٹر، فارن لینگویجز پروگرام اور IBA کراچی کے لیکچرار نے معزز مقرر کا استقبال کیا اور اسد احمد کا تعارف کرایا ۔ ہیومینٹیز، اسلامی تاریخ اور عالمی زبانوں کے شعبوں میں ان کی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے پروفیسر احمد کو اکیڈمیا پر انسانیت کے اثرات اور گفتگو کی کمیونٹیز کی تشکیل میں اس کے کردار پر بات کرنے کی دعوت دی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں