بدھ, فروری 11, 2026

بنگلہ دیش سیریز: ڈھاکا میں بی این پی کا عالمی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

گزشتہ رات کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی BNP نے شیراٹن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 400 کے لگ بھگ صحافیوں/مبصرین کو عشائیہ دیا۔ جنرل ضیاء الرحمن اور بیگم خالدہ ضیاء کے بعد اب پارٹی قیادت ان کے بیٹے طارق رحمن کے پاس ہے ۔ جو 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد بنگلہ دیش واپس آئے ہیں ۔
اس عشائیہ میں BNP کی طرف پارٹی کے دوسرے بڑے سربراہ نظر الاسلام بھی یہاں موجود تھے جنہوں نے پریزنٹیشن کے ذریعے اپنا منشور بتایا ۔
آگے بڑھنے سے قبل یہ بتا دیں کہ اس الیکشن میں کل 300 سیٹوں پر الیکشن ہونگے جس کیلئے کل 42779 پولنگ سینٹر بنائے گئے ہیں ۔ محموعی طور پر 51 جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی تعداد 1981 ہے ۔
بنگلہ دیش میں کل ووٹرز 127711793 ہے ۔ جس میں مرد 51 فیصد یعنی 64824361 ہے اور خواتین ووٹرز 49 فیصد یعنی 62885200 ہے ۔ تیسری جنس کے ووٹ 1232 اور پوسٹل ووٹرز کی تعداد 1528131 ہے ۔
بی این پی چونکہ بنگلہ دیش کی پرانی جماعت ہے ۔ انہوں نے الیکشن میں خواتین کو بڑی تعداد میں ٹکٹ دیئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے خواتین امیدواروں کی تعداد کم ہے ۔
تاہم جماعت اسلامی نے کھلنا 1 سے ایک ہندو برادری کے امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے اور کھلنا ایک ہندو اکثریتی علاقہ ہے وہاں پر حیران کن طور پر BNP نے مسلمان کو ٹکٹ دیا ہے جس کا ووٹ بینک نہیں ہے اور کھلنا سے بااثر ہندو خود بھی متعدد امیدوار ہیں ۔ تاہم کھلنا کا ووٹ بینک تقسیم ہو گا جس کا فائدہ کسی ایک امیدوار کو ہو گا ۔
آزاد امیدواروں میں اچھے خاصے لوگوں کا تعلق BNP سے ہے ۔ جن میں سے بعض کے جیتنے کے امکانات بھی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان امیدواروں کو جماعتی کارکنان کی ہمدردی اور ان کا اپنا ووٹ بھی اہمیت کا حامل ہے اور ساتھ ہی یہ تاثر بھی یہ بحثیت امیدوار جیتنے کے بعد اسمبلی میں یہ BNP کو ہی فائدہ ہو گا کیونکہ الیکشن مہم میں ایسے آزاد امیدوار BNP کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنی کارکردگی اور مستقبل کے خوابوں کے نعروں پر انحصار کر رہے ہیں ۔
ہوٹل میں دنیا بھر سے آئے ہوئے صحافی/مبصرین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مجموعی طور پر 400 کے لگ بھگ مبصرین آئے ہیں ۔جن میں پاکستان سے 40 سے زائد اور انڈیا سے 11 صحافی آئے ہیں ۔ رات گئے ہم اپنے دوستوں عابد شاہ ‛ عمران عباس خان ایڈووکیٹ اور کامران خان کے ہمراہ مٹر گشت کرتے رہے اور پھر رات گئے واپس ہوٹل پہنچ گئے ۔
اب صبح کو پاکستان سے ہمارے کزن آزاد ڈیجیٹل سے وابستہ شہزاد ملک نے آکر کمرے کا دروازہ بجایا تو جاگ گئے اور اب یہ تحریر آپ کے حوالے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں