بدھ, فروری 11, 2026

بنگلہ دیش سیریز: الیکشن کمیشن کی عالمی مبصرین کو بریفنگ، ریفرنڈم اور انتخابات ایک ساتھ

الیکشن کمیشن آف بنگلہ دیش کی طرف سے بین الاقوامی مبصرین اور صحافیوں کو انٹرنیشنل ہوٹل میں مدعو کیا گیا تھا جہاں بریفنگ دی گئی ۔

چیف الیکشن کمیشنر اے ایم ایم نصیرالدین نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں پہلی بار ریفرینڈم + الیکشن ہو رہے ہیں جن کو عالمی مبصرین و صحافیوں اور UN کی بڑی تعداد کور کر رہی ہے ۔ پولنگ بوتھ کے علاوہ ہر جگہ کی تصویر و ویڈیو بنانے اور لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے کی اجازت ہے کیونکہ ہم اصلاح کرنا چاہتے ہیں ۔ آپ نشاندہی کریں گے ہم اصلاح کریں گے ۔

ریفرینڈم کے اندر عوام سے معلوم کیا جائے گا کہ 36جولاٹی کے قرار داد منظور ہیں یا نا منظور ۔ نیا بنگلہ دیش یا پرانا بنگلہ ۔ غلامی یا آزادی ۔ ۔ ۔ جس میں عوام YES اور NO کسی ایک آپشن کا استعمال کریں گے ۔ BNP کے ووٹرز کیلئے YES کا آپشن استعمال کرنے میں تردد ہو گی ۔ کیونکہ ان اصلاحات میں تیسری بار وزیر اعظم بننے اور پارٹی سربراہ کا حکومتی عہدہ لینے پر پابندی جیسی اصلاحات بھی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ الیکشن کے لیئے 10 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوئی ہیں ۔اب کل 51 جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔ پولنگ کا وقت صبح ساڑھے 7 سے شام ساڑھے 4 تک ہو گا ۔

ایک اور بات آپ کو بتاؤں کہ یہاں بنگلہ دیش میں آزاد امیدوار کو اپنے 5 ہزار ووٹرز کی لسٹ جمع کرانی ہوتی ہے اور ان 5 ہزار میں سے ایک بھی اگر ووٹ تصدیق کرتے وقت انکار کر گیا تو کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جاتے ہیں ۔

اب ذرا ہم چلتے ہیں جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمن صاحب کی دعوت پر بنانی میں واقع شیراٹن ہوٹل ۔ ۔ ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں