جمعرات, فروری 12, 2026

سینئر سول جج احسن رضا کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے چھوڑ دیا

کراچی : سینیئر سول جج احسن رضا کو بااثر حلقوں کی مداخلت کے بعد ایف ائی اے اسلام آباد کے افسران نے چھوڑ دیا .

تفصیلات کے مطابق ‏ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کی ڈپلو میٹک انکلیو میں بڑی کاروائی سامنے آئی ۔ حاضر سروس جج خود کو “روحانی لیڈر” ظاہر کر کے امریکی وزٹ ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔

زرائع کے مطابق FIA کے AHTC نے یہ چھاپہ اسلام آباد میں قائم امریکی ایمبیسی کے اسٹاف کی انتہائی confidential معلومات شیئرنگ کے نتیجے میں کیا لگایا گیا تھا ۔

حیران کن طور پر زیر حراست جج (جو کہ راولپنڈی میں تعینات ہیں) کو جب مزید تفتیش لیے G-6 میں قائم FIA AHTC Office میں شفٹ کیا گیا تو “اوپر سے کالز” کا تانتا بندھ گیا ، جس کے بعد دباؤ میں آ کر تفتیش کاروں نے جج کو رہا کر دیا ۔

ٹریفیکنگ سرکل نے گیارہ افراد پر مشتمل انسانی سمگلنگ کا نہایت ہی متحرک ریکٹ بے نقاب کیا ہے اور جج کی گرفتاری اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں