کراچی : سینیئر سول جج احسن رضا کو بااثر حلقوں کی مداخلت کے بعد ایف ائی اے اسلام آباد کے افسران نے چھوڑ دیا .
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کی ڈپلو میٹک انکلیو میں بڑی کاروائی سامنے آئی ۔ حاضر سروس جج خود کو “روحانی لیڈر” ظاہر کر کے امریکی وزٹ ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔
زرائع کے مطابق FIA کے AHTC نے یہ چھاپہ اسلام آباد میں قائم امریکی ایمبیسی کے اسٹاف کی انتہائی confidential معلومات شیئرنگ کے نتیجے میں کیا لگایا گیا تھا ۔
حیران کن طور پر زیر حراست جج (جو کہ راولپنڈی میں تعینات ہیں) کو جب مزید تفتیش لیے G-6 میں قائم FIA AHTC Office میں شفٹ کیا گیا تو “اوپر سے کالز” کا تانتا بندھ گیا ، جس کے بعد دباؤ میں آ کر تفتیش کاروں نے جج کو رہا کر دیا ۔
ٹریفیکنگ سرکل نے گیارہ افراد پر مشتمل انسانی سمگلنگ کا نہایت ہی متحرک ریکٹ بے نقاب کیا ہے اور جج کی گرفتاری اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔
