Home اسٹوریز RTI ملکی چار بڑے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت

ملکی چار بڑے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت

8

کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے 4 بڑے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کے لائسنس جاری کیئے گئے ہیں ، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت لکھی گئی درخواست کے جواب میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی جانب سے جواب دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت دی گئی درخواست کے جواب میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے جواب دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایل ٹو لائسنس اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل ، سرینہ ہوٹل ، بیسٹ ویسٹرن ہوٹل اور موو ان پک ہوٹل کو دیئے گیئے ہیں ۔

جواب میں مذید بتایا گیا ہے محکمہ کی جانب سے ایسی کوئی قید یا شرط نہیں ہے کہ لائسنس ہولڈر کتنی شراب فروخت کر سکتا ہے ۔ تاہم ہر لائسنس ہولڈر 6 یونٹ قائم کر سکتا ہے اور ہر یونٹ 2 کوارٹز یعنی 1.8 لیٹر یا 4 پوائنٹ یا 40 کین بیئرز کے خرید سکتا ہے ۔

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ایل 2 شراب کے لائسنس کی فیس 500,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سالانہ تجدید کی لاگت 150,000 روپے ہے، یہ لائسنس تمام طے شدہ ضوابط کی تعمیل سے مشروط ہیں۔

لکحل کو دیگر اشیاء سے الگ ذخیرہ کرنا ضروری ہے اور ہوٹل انتظامیہ کو شراب کی کسی بھی کھیپ کی آمد کے 7 دنوں کے اندر متعلقہ ایکسائز افسر کو مطلع کرنا ضروری ہے ۔

NO COMMENTS