جمعہ, جنوری 16, 2026

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کل ہونگے

کراچی : پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کل جمعہ ہونگے ، پروفیشنل فارماسسٹ گروپ (پی پی جی ) اور وائس آف فارماسسٹ پینل نے بہترین الیکشن مہم آخری روز بھی جاری رکھی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کی تیز ترین مہم کا آخری روز گزر گیا اور کل جمعہ کو پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کے الیکشن ہونگے ۔ جس میں ملک بھر سے فارماسسٹس بطور ممبر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں حصہ لینے والوں دونوں گروپوں میں گرمجوشی سے اپنی اپنی مہم چلائی ہے ۔ تاہم الیکشن جمعہ کو ہونگے ، سندھ میں 7 مقامات پر الیکشن ہونگے ۔جہاں فارماسسٹس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

وائس آف فارماسسٹ پینل نے پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے انتخابات 2025-2027 سے قبل قبل از انتخابات میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ چیئرمین سیف اللہ نیازی وائس آف فارماسسٹ پینل نے کراچی میں فارماسسٹ برادری کو آئندہ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے انتخابات سے قبل متحرک کرنے کے لیے ایک پری الیکشن میٹنگ کا اہتمام کیا ۔

اجلاس میں ڈاکٹر لطیف شیخ، سید جمشید احمد کے علاوہ ہسپتالوں، اکیڈمی، صنعت اور صحت کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے فارماسسٹ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی ۔میٹنگ کے دوران، پینل کے اراکین نے فارماسسٹ کمیونٹی کے اندر اتحاد، شرکت اور اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔

دوسری جانب پروفیشنل فارماسسٹ گروپ کی جانب سے گزشتہ روز مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا گیا جہاں ممبران سے ووٹ کی اپیل بھی کی گئی اور انہیں اپنے منشور سے بھی آگاہ کیا گیا تھا ۔ جہاں پر عالمگیر رائو ، ڈاکٹر شہزاد قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر افشاں صدیق کے علاوہ دیگر خواتین و حضرات شریک رہے ۔

سندھ سے ڈاکٹر ایاز علی خان کے گروپ کے فعال ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر افشاں صدیق ، واجد علی ، شہزاد ایچ قریشی ، محمد عالمگیر راو ، پریس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر تصور بیگ اور ڈاکٹر فرقان خورشید ہاشمی سمیت دیگر شامل ہیں ۔ جنہوں نے الیکشن کے سلسلے میں بہت محنت کی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں