کراچی : محنت کشوں کے ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) کے دو افسران کو کرپشن کے ایک مقدمہ میں تین سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کراچی کے جج نے محمد احسن خان درانی نے کرپشن کے ایک مقدمہ میں محنت کشوں کے ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے دو افسران ارشد منظر اور حسیب کو بدعنوانی ثابت ہونے پر تین سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
سندھ سوشل سیکورٹی کے سائیٹ ویسٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین سوشل سیکورٹی آفیسر ارشد منظر اور نائب قاصد حسیب اللہ کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن نے تین سال قبل بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا ، جس کا فیصلہ 30 نومبر کو سنایا گیا ہے ۔
مذکورہ افسران نے ایک کمپنی سے رشوت حاصل کر کے ان کے ملازمین کی تعداد کو کم ظاہر کرنا تھا ۔ جس پر