اتوار, دسمبر 22, 2024

پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دینی مدارس کے طلبہ کے لیے اسکاؤٹس تربیتی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے اشتراک سے نیشنل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ایک روزہ اسکاؤٹس تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسہ المسلم اسلام آباد سمیت 20 سے زائد دینی مدارس کے تقریباً 500 طلبہ نے شرکت کی۔

کیمپ کے آرگنائزر اور مدرسہ المسلم اسلام آباد کے مدیر، مفتی تنویر احمد اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکاؤٹس تربیتی کیمپ مدارس کے عظیم وژن کا مظہر ہے، جو طلبہ میں خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید تقویت بخشے گا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ کا پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا حصہ بننا ایک تاریخی پیش رفت ہے، جس کے نہ صرف مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ یہ طلبہ کی سماجی اور فکری ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

ڈائریکٹر یوتھ پروگرام، پروفیسر نیک اختر کی جانب سے بہترین انتظامات پر مفتی تنویر احمد اعوان نے خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس تعاون کو دینی مدارس اور اسکاؤٹس کے درمیان تعاون کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔

یہ تربیتی کیمپ دینی اور قومی اقدار کے فروغ کے لیے ایک منفرد کاوش ثابت ہوا، جو دینی مدارس کے طلبہ کو معاشرتی خدمت اور قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں