Home علاقائی این ای ڈی میں کیرئیر فیئر کا انعقاد، 40 سے زائد انڈسٹریز...

این ای ڈی میں کیرئیر فیئر کا انعقاد، 40 سے زائد انڈسٹریز کی شرکت

10

اکیڈمیا، انڈسٹری اور طالب علم، تکون کا مقصد بے روزگاری کا خاتمہ ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریل لائژن(directorate of industrial liaison) کے تحت ایک روزہ کیریئر فئیر 2024 کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چالیس سے زائد صنعتوں نے طالب علموں کو روزگار دینے کے لیے اسٹالز لگاۓ۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوۓ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل اس وقت بہت زیادہ ہیں، لہذا انفرادی یا اجتماعی جس بھی سطح پر ہو ہمیں اپنے نوجوانوں کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نوجوانوں کی خوش قسمتی ہے کہ انڈسٹریز خود چل کر آپ کو روزگار دینے، آپ کی جامعہ آئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمیا، انڈسٹری اور طالب علم، تکون کا مقصد بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔ مزید کہا کہ اس کیرئیر فئیرکا مقصد اکیڈمیا اور انڈسٹری کے مابین فاصلے مٹانا اور ساتھ ساتھ اپنےطالب علموں کے لیے روزگار کے مواقعے پیدا کرنا ہے۔ ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریل لائژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی ذوالقرنین نے تمام ٹیم سمیت انڈسٹریری کاشکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صنعتیں این ای ڈی سے مطلوبہ قابلیت کے حامل نوجوان انجنئیرز لے کر لوٹیں۔ اس موقعے پر مختلف صنعتوں سے آئے ماہرین کا کہنا تھاکہ اس جوائنٹ وینچر کا مقصد روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ کیرئیر فئیر 2024 کے اختتام پر ڈائریکٹر انڈسٹریل لائژن ڈاکٹر علی ذوالقرنین نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر محمد طفیل، غضنفر نقوی، سردار فراز، ڈاکٹر شہنیلہ زرداری سمیت صحافیوں اور دیگر اراکین کو اسٹالز کا دورہ بھی کروایا گیا۔