اتوار, دسمبر 22, 2024

جامعہ کراچی کے سینئر سائینسدان ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز‘کے فیلو منتخب

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ”دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز“ کے فیلو منتخب ہوگئے۔ ورلڈ اکیڈمی آف سائینسزکا مرکز اٹلی کے شہر ٹرایسٹا میں ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسررضا شاہ کو نینومیڈیسن اور سپرامالیکولر کیمسٹری کے شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز1983ء میں قائم ہوئی جو دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 14 سو سائینسدانوں پر مشتمل ہے جن میں نوبل انعام یافتہ سائینسدان بھی بڑی تعداد میں شامل اور متحرک ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پروفیسررضا شاہ کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر رضا شاہ کی حال ہی میں چین کی انٹرنیشنل ٹریڈیشنل میڈیسن کلینکل ٹرائیل رجسٹری کی ایڈوائزری کمیٹی میں بطور ماہرتقرری بھی ہوئی ہے جبکہ انہیں ایرانی حکام کی جانب سے حیاتیاتی و کیمیائی علوم کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ”خوارزمی انٹرنیشنل ایوارڈ“ بھی عطاکیا گیا ہے۔پروفیسر رضا شاہ نے چھ کتابیں تصنیف کی ہیں جبکہ چار کتابوں کی تدوین بھی کی ہے، ان کے حصے میں اس کے ساتھ ساتھ کتب میں 9ابواب جبکہ1700امپیکٹ فیکٹر کے ساتھ ایچ انڈکس52ہے جبکہ500ریسرچ آرٹکل بھی شامل ہیں۔ ان کے یو ایس پیٹنٹ کی تعداد3ہے۔ ان کی نگرانی اور نائب نگرانی میں 40اسکالرز نے پی ایچ ڈی جبکہ50نے ایم ایس اور ایم فل کیا ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی پروفیسررضا شاہ کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں