Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

13

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت منظور کر لی اور ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ اس فیصلے کو سیاسی اور قانونی حلقوں میں اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات ابھی جاری ہونا باقی ہیں، لیکن یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حامیوں کے لیے بڑی خبر ہے۔

اس کیس میں ضمانت کی منظوری سے ملکی سیاست میں نیا موڑ آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔