Home پاکستان جمعیت علمائے اسلام کی مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن اسمبلی...

جمعیت علمائے اسلام کی مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن اسمبلی بنا دیا گیا

15

کراچی : جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ قابلِ افسوس ہے ۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ زبردستی کسی اجنبی کو پارٹی کا حصہ بنا دیں ۔ پارٹی پالیسی کے برعکس فیصلہ ظالمانہ اور جانبدارانہ ہے ۔

کے پی کے ھائیکورٹ کے حکم کو نظر انداز کر کے معاملہ ٹریبونل کو بھیجنا آئین و قانون کا مذاق ہے۔ للیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا کہ وہ پارٹی نمائندہ خود نامزد کرے ۔

چیف الیکشن کمشنر کے متنازع فیصلے مدتِ ملازمت میں توسیع کی قیمت ہیں ۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں، قومی ادارہ بن کر کام کرے۔

پارٹی امیدوار کی بجائے اجنبی خاتون کو مخصوص نشست دینے کا فیصلہ حیران کن ہے ۔ پہلے رات کے اندھیرے میں دھاندلی ہوتی تھی ،اب دن دیہاڑے ڈاکہ زنی شروع کردی گئی ہے ۔ کچے کے ڈاکوؤں کے بھی کچھ اقدار ہیں ،یہاں تو سب چلتا ہے ۔