بدھ, نومبر 20, 2024

عرضداشت

عوام الناس سے پاکستان شریعت کونسل پنجاب کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دستخطی مہم کی بھرپور حمایت کی درخواست کی جاتی ہے ،
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے حال ہی میں شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کو ایک وائس میسج بھیجا، جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پٹیشن بھیجی گئی ہے، جس پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی دستخط کیے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مفتی صاحب سے درخواست کی کہ اس مہم کی حمایت میں زیادہ سے زیادہ دستخط اکٹھا کیے جائیں تاکہ یہ مہم کامیاب ہو سکے۔
مفتی تقی عثمانی صاحب نے اس مہم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی عوام الناس سے اپیل بھی کی ہے اور مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی صاحب سے بھی اس دستخطی مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایات کی ہیں۔ مفکراسلام مولانا زاہد الراشدی نے اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کا وعدہ کیا اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔
پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے امیر مولانا مفتی محمد نعمان پسروری اور سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد عثمان رمضان ودیگر اراکین نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دستخطی مہم میں حصہ لیں۔
دستخط کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں اور اس مہم کا حصہ بنیں:
دستخط کرنے کے لیے لنک
اس مہم میں آپ کا تعاون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
عافیہ کی رہائی کی پٹیشن کی حمایت کے لیے پوسٹ کے نیچے دیے گئے لنک پر جاکر تین کام کرنے ہیں۔
نمبرایک: change.org پر ایک پٹیشن ہے اُس کو سائن کریں، ہماری بائیو پر بھی لنک ہے
بسم اللہ کریں اور اس پر کلک کریں، یہ آپ کو سائن کرنے کا آپشن دیگا، change.org عافیہ صدیقی کیلئے
سب سے پہلے، کیس کا خلاصہ ہوگا، براہ کرم "درخواست پر دستخط کریں” کے بٹن پر کلک کریں۔
اپنا نام، ای میل ایڈریس لکھیں، تفصیلات بھیجیں اور شیئر بٹن بھی شامل کریں۔
جتنے زیادہ سائن ہوں گے ہمیں اتنی طاقت اور ملے گی
نمبر دو: اپنی بہن عافیہ کیلئے پارڈن اٹارنی کو ای میل کریں۔
لنک پر کلک کریں اور”ای میل ٹو پارڈن اٹارنی آپشن” کھولیں۔ یہاں پہلے سے محفوظ کردہ ای میل دستیاب ہے۔ آپ اپنا نام لکھ کر بھیج دیں۔
اگر آپ چاہیں تو اپنا پیغام بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہاں عافیہ بہن کی پٹیشن قبول کر لی گئی، بس آپ کی لاکھوں ای میلز کا انتظار ہے۔
نمبر تین: صدر بائیڈن نے قیدیوں کو رہا ئی دینی ہے، ساتھ ہی ایک ای میل اُن کو بھی کہ وہ ہماری درخواست کو نظر انداز نہیں کریں۔
بائیو میں دئیے لنک یا نیچے لنک پر آفیشل ای میل وائٹ ہاﺅس پر جائیں
براہ کرم فارم بھریں اور
عافیہ کی معافی کی درخواست C310439 کا حوالہ دیں اور بھیج دیں۔
جزاک اللّٰہ خیراً کثیرا
منجانب
پاکستان شریعت کونسل پنجاب
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں