جمعرات, نومبر 21, 2024

راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، 22,613,514 روپے جرمانہ عائد

راولپنڈی (اے پی پی): راولپنڈی انتظامیہ نے رواں سال ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اب تک ضلعے میں 5763ایف آئی آرز،3473 کوچالان،1890عما رتیں سربمہر جبکہ 22,613,514 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جواد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 65 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد ضلعے بھر میں اب تک ڈینگی کے 5986 کنفرم کیسز ر پو رٹ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت188 مریض ضلعے کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 81 مریض ہولی فیملی ، 60 بینظیر بھٹو ، 16 راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، 28 فوجی فاؤنڈیشن جبکہ 59 پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈینگی وائرس سے 03 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں