جمعہ, دسمبر 13, 2024

سابق گورنر سندھ کی سیاسی جماعت کا پہلا دفتر کھل گیا

کراچی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے سیاسی پلیٹ فارم میری پہچان پاکستان نے با ضابطہ طورپرکراچی میں نمائش چورنگی پر اپنا پہلا دفتر کھول لیا، جس میں اہم رہنماؤں کے درمیان اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مستقبل کے بارے میں تنظیمی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہو ئی، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ عارضی طور پررابطے کے لیے دفتر بنایا گیا ہے، تاہم عشرت العباد خان کی واپسی پر مرکزی دفتر بنایا جائے گا۔

سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان کئی ماہ سے میری پہچان پاکستان کے پلیٹ فارم سے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پروگرام کا انعقاد کرر ہے ہیں اور وڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کر رہے ہیں، تاہم اب کراچی میں ان کی جماعت کا عارضی دفتر قائم کردیا گیا ہے، جہاں پہلی بیٹھک بھی ہو ئی ہے۔

جس میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے سابق رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور سابق چئیرمین مہاجر صوبہ تحریک ارشد صدیقی نے گورنر سندھ عشرت العباد خان کے ساتھ باضابطہ طور پر سیا سی وابستگی کا اعلان کر تے ہو ئے پارٹی کو جوائن کر لیا۔

سیف یار خان نے اس موقع پر کہا کہ حیدر آباد میں بھی سابق گورنر سندھ کے بینرزلگانا شروع کر دیے ہیں اور سیاسی رہنماؤں اور کارکنان سے رابطوں کو تیز کر دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اگلے دوماہ کے درمیان پاکستان واپس آجائیں گے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں