منگل, اگست 11, 2026

پاکستان میں مقیم افغانیوں کے اعداد و شمار سامنے آ گئے

کراچی : حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان سے افغانیوں کے انخلا کے مہم جاری ہے ، تاہم معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت وزارت داخلہ سے حاصل کردہ معلومات کیمطابق اس وقت پاکستان میں 18 لاکھ سے زائد افغانی مقیم ہیں ۔ 

یہ تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب صحافی عظمت خان نے 30 ستمر 2025 کو سیکرٹری وزارت داخلے سے یہ معلوم کیا تھا کہ پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد کیا ہے ، کتنے ویزہ اور کتنے غیر قانونی اور کتنے واپس جا چکے ہیں اور کتنوں کو واپس جانے کے بعد دوبارہ ویزہ جاری کئے گئے ہیں ۔

تاہم وزارت داخلہ نے صحافی کو معلومات نہیں دیں جس کی وجہ سے صحافی نے پاکستان انفارمیشن کمیشن سے رجوع کر لیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے کمیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ تاہم پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزارت داخلہ کا موقف مسترد کرتے ہوئے صحافی عظمت خان کی اپیل نمبر 5015/10/2025 کو 19 مئی 2026 کو منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو 10 روز میں معلومات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔

بعد ازاں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی تعداد 18 لاکھ 94 ہزار سے 376 باشندے مقیم ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ افغان باشندوں کی تعدد 17 لاکھ 94 ہزار 376 اور POR کارڈ ہولڈرز 7 لاکھ 69 ہزار 193 اور ACC کارڈ ہولڈرز 7 لاکھ 30 ہزار 391 کے علاوہ ویزہ اوور اسٹے پر 2 لاکھ 94 ہزار 792 افغان باشندے مقیم ہیں ۔اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی تعداد تقریباً 1 لاکھ بتائی گئی ہے ۔

فراہم کردہ دستاویز کے مطابق 2023-2024 میں شروع ہونے والے واپسی کے پہلے مرحلے میں 8 لاکھ 79 ہزار 216 افغان باشندے وطن واپس بھیجے گئے یا خود رضاکارانہ طور پر واپس گئے ۔ مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 7 ہزار 362 افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ ویزوں پر مقیم کاروبار ، میڈیکل اور تعلیم کے ویزوں پر 77 ہزار 200 افغان باشندے قانونی ویزوں پر پاکستان میں مقیم ہیں ۔ اس کے علاوہ دوبارہ پاکستان آنے والے سابق مہاجرین میں سے 3 ہزار 744 ایسے افغان تھے جنہوں نے بعد میں دوبارہ پاکستانی ویزا حاصل کر کے پاکستان میں داخلہ لیا ہے ۔ یہ اعداد و شمار وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری لاء کی جانب سے 29 جون 2026 کو جاری مراسلے میں دیئے گئے ہیں ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں