منگل, دسمبر 3, 2024

ڈاکٹر مختار احمد نے بطورقائم مقام ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر کے طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان, چانسلر بین الاقوامی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی تقرری کی منظوری دی۔

ڈاکٹر مختار احمد ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے موجودہ چیئرمین ہیں۔ وہ اس سے قبل 2014 سے 2018 تک چیئرمین ایچ ای سی، 2013 سے 2014 تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اور 2005 سے 2011 تک بطور ممبر (آپریشنز اینڈ پلاننگ) ایچ ای سی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر مختار رباط، مراکش میں قائم اسلامی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (ISESCO) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد سے بیچلرز اور ماسٹرز آف سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریور سائیڈ، امریکہ سے پی ایچ ڈی کے ساتھ، ڈاکٹر مختار احمد کے پاس قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی ترقی اور انتظام کا تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے جس میں تدریس، تحقیق، انتظامیہ، پالیسی، تعلیمی تحقیق کو صنعت وکمرشلائزیشن سے جوڑنا، تعلیمی نصاب کو کاروباری نقطہ نظر متعارف کروانا شامل ہیں۔

ڈاکٹر مختار احمد نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات کی تشکیل اور نفاذ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے جامعات کے بنیادی ڈھانچوں کی ترقی، فیکلٹی، محققین اور یونیورسٹیوں کے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اعلیٰ تعلیم میں غیر قانونی اقدامات کو روکنے جیسے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں