جمعرات, نومبر 21, 2024

سندھ انڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کی ٹیم نے سرسید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلباء کے انٹرویوز کئے

کراچی: سندھ انڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کے سیکشن افسر وقار شر اور سنیئر اکاؤنٹنٹ الطاف حسین سمیت انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور مختلف جامعات کے ممبران پر مشتمل ایک ٹیم نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور اسکالر شپ کے لیے مستحق طلباء کے انتخاب کے لیے انٹرویوز کئے۔

سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے بتایا کہ سرسید یونیورسٹی کے تقربیاََ 118 طلباء کے انٹرویوز لئے گئے جن میں سے 25 طلباء انڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کے لیے اہل قرار پائے۔انہوں نے کہا کہ سرسیدیونیورسٹی بھی مستحق اور ہونہار طلباء کی میرٹ اسکالرشپ اور مالی اعانت کی شکل میں بھرپور مدد کرتی ہے تاکہ وہ پڑھائی میں اعلیٰ کارکردگی دکھا سکیں۔

حکومتِ سندھ انڈومنٹ فنڈز اسکالرشپ پروگرام کے تحت سندھ کے ضرورت مند اور ہونہار طلباء کو اسکالرشپ فراہم کررہی ہے جو جامعات اور ہائر ایجوکیشن کے اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اسکالر شپ کی مد میں دی جانے والی رقم میں داخلے کے اخراجات سمیت ٹیوشن فیس شامل ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں