پیر, دسمبر 23, 2024

کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی میں دیانت داری، احتساب اور شفافیت پر مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کی ہدایات پر ایک مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سیکٹر 42، کورنگی ڈھائی نمبر میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہوا۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں دیانت داری، احتساب اور شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس اقدام کو نیب (نیب ایکشن پلان) کے تعاون سے عملی جامہ پہنایا گیا، جو کرپشن سے پاک معاشرے کے فروغ اور طلبہ میں اخلاقی اقدار کو تقویت دینے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

پروگرام کے دوران طلبہ نے دیانت داری، انصاف اور شفافیت کے اصولوں پر مضامین لکھے اور اپنی تحریری صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں کالج کے پرنسپل، پروفیسر جاوید اختر شیخ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی اور قیمتی معاونت کے باعث یہ مقابلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں