پیر, دسمبر 23, 2024

رائے ونڈ میں عالمی تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج جمعرات بعد نماز عصر شروع ہوگا، اختتامی دعا اتوار کی صبح ہوگی

اجتماع کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، غیر ملکی مہمانوں کیلئے الگ سے حلقہ بیرون قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ غیرملکی مہمانوں کے قیام و طعام کیلئے جماعتیں تشکیل دے دی گئیں۔

ریلوے اسٹیشن پر استقبالہ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کرکے ان کی ریفریشمنٹ اور گاڑیوں کے ذریعے پنڈا ل پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے، ریلوے اسٹیشن پر مقامی احباب کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں نماز، وضو کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

تمام وفاقی اور صوبائی محکموں نے انتظامات مکمل کرلیے، گاڑیوں کیلئے مختلف مقامات پروسیع پارکنگ اسٹینڈ قائم کردیے گئے۔ کل نماز عصر کے بعد شروع ہونے والا اجتماع اتوار کی صبح خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں