پیر, نومبر 4, 2024

الیکشن ہوتے ہیں مگر نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے، سربراہ جے یو آئی

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن ہوتے ہیں مگر نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں عوام کی شراکت داری ہے اور آمریت نہیں ہو گی، عوام کی مرضی کے خلاف زبردستی ان پر کوئی مسلط نہیں ہوگا۔ 

ڈی آئی خان  میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آئین میں ترامیم آتی رہی ہیں کچھ متنازع بھی آئی لیکن پارلیمنٹ کی خودمختاری سےکبھی انکار نہیں کیا، ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے، آئین کہتا ہے تمام قوانین آئین و سنت کے تابع ہونگے، قران اور سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا، یہ ملک سیکولر نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں عوام کی شراکت داری ہے اور آمریت نہیں ہو گی، عوام کی مرضی کے خلاف زبردستی ان پر کوئی مسلط نہیں ہوگا، حق حکمرانی عوام کے متنخب لوگوں کو حاصل ہوگی لیکن جمہوریت کو بھی آئین اور قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ اس میں قران و سنت کے منافی قانون سازی نہیں ہوگی۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں