پاکستان ایکسچینج مارکیٹ میں ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گی،ایک ہفتے میں انڈیکس میں 4743 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5.60 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 89 ہزار 993 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار 593 کی نئی ریکارڈ سطح تک ٹریڈ ہوا، شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 512 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 145 ارب روپے مالیت کے 3.35 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے پر بند ہوا،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 46 پیسے کمی سے 278.62 روپے کا ہو گیا۔
ایک ہفتے میں یورو 1.84 روپے سستا ہوکر 300.79 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 3.16 روپے کمی سے 360.45 روپے کا ہوگیا، یو اےای درہم 75.91 روپے پر ہی برقرار رہا جبکہ ایک ہفتے میں سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 74.10 روپے کا ہوگیا ۔